Friday, March 29, 2024

عید الاضحیٰ سے قبل لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ

عید الاضحیٰ سے قبل لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ
July 19, 2020
لاہور (92 نیوز) عید الاضحیٰ سے قبل  لاہور کے بازاروں میں مہنگائی کے بادل چھا گئے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران پچاس سے ستر فیصد اضافہ ہو گیا جس کے باعث مہنگائی کے مارے عوام مہنگائی کے باعث شہری درجہ سوم کی سبزیاں پھل خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران پچاس سے ساٹھ فیصد اضافے نے عوام کے جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے۔ شہری مہنگائی کے باعث درجہ سویم کی سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں کہتے ہیں، جیب اجازت ہی نہیں دیتی اب تو بس بچوں کا پیٹ بھر رہیں۔ گزشتہ ماہ بیس سے تیس روپے کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر سو سے ایک سو بیس روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ آلو کی قیمت چالیس سے 100 روپے، سبز مرچ اسی روپے کلو سے ایک سو ساٹھ روپے، ادرک تین سو سے چار سو اسی روپے کا فی کلو گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کرنے والے ریٹ لسٹ تک دکانوں پر پہنچا نہیں سکے تو ان کو کنٹرول کیسے کریں گے۔ قیمتیں کنٹرول کرنے والی مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے ہی مقرر کردہ ریٹوں پر سبزیاں اور مصالحہ جات فروخت کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔