Thursday, March 28, 2024

عید الاضحی کب ہوگی، ذی الحج کا چاند کب نظر آئے گا، فواد چودھری نے بتا دیا

عید الاضحی کب ہوگی، ذی الحج کا چاند کب نظر آئے گا، فواد چودھری نے بتا دیا
June 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) عید الاضحی، ذی الحج کا چاند کب نظر آئے گا ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر انٹری دی اور پیشگوئی کی کہ عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔

ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کلینڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی ، 21 جولائی کوذی الحج کا چاند نظرآئے گا ۔ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر نظرآئے گا جبکہ کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں،فواد چودھری نے عیدالفطر کے چاند کی بھی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوگئی تھی۔

۔  فواد چوہدری نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتوار کو عید کے چاند کا اعلان کیا تھا ،  ساتھ ہی کہا تھا کہ  مذہبی تہوار کے موقع پر ہمیشہ چاند کا تنازعہ رہتا ہے، تاہم اب سائنسی ترقی سے چاند دیکھنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، 1974 میں رویت ہلال کمیٹی بنی تھی، امید تھی مسئلہ حل ہوگا مگر رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ  22 مئی کی رات  10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوئی جو  آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آ جائے گا۔