Friday, April 26, 2024

عورتیں شوہروں کو طلاق دے سکیں،ایسا نکاح یاطلاق نامہ تیار نہیں کررہے،اسلامی نظریاتی کونسل

عورتیں شوہروں کو طلاق دے سکیں،ایسا نکاح یاطلاق نامہ تیار نہیں کررہے،اسلامی نظریاتی کونسل
October 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کی مجوزہ نکاح اور طلاق نامے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  ایسا نکاح یا طلاق نامہ تیار نہیں کر رہے، جس کے بعد عورتیں شوہروں کو طلاق دے سکیں ، ڈرافٹ پر علماء کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے نکاح اور طلاق نامہ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آسان زبان اور عام فہم نکاح اور طلاق نامہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ایسا نکاح نامہ اور طلاق نامہ زیر غور نہیں، جس کے تحت عورتیں شوہروں کو طلاق دے سکیں ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق عائلی نظام کو مضبوط اور مربوط بنانے کے لیے قرآن و سنت کے احکام کے مطابق نکاح و طلاق نامہ میں ضروری شقیں شامل کی جائیں گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ  نکاح نامے میں شناختی کارڈ کا اندراج یقینی بنانے، نکاح خواں حضرات کا کردار مؤثر اور دستاویزی بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے ۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ نکاح نامے اور طلاق نامے کے ڈرافٹ کی باقاعدہ منظوری کے لیے کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ اس معاملہ پر علماء کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔