Thursday, May 9, 2024

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس
May 16, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معروف سیاستدان، سابق پارلیمنٹیرین، عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان  کے  انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کیا ہے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔ اللہ رب العزت غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین۔