Friday, May 10, 2024

عوامی مہم چلانے پر حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،  مرتضیٰ وہاب

عوامی مہم چلانے پر حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،  مرتضیٰ وہاب
December 23, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری کو نیب میں طلب کئے جانے پر پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کردیا ، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ نکمی وفاقی حکومت کے خلاف عوامی مہم چلانے پر پارٹی چئیرمین کے خلاف حکومت اوچھے ہتکھنڈے استعمال کررہی ہے، اس طرح کی ڈرامہ بازیوں سے نہیں ڈرتے ۔ بانی پاکستان کے 144ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے  اُن کے مادرعلمی سندھ مدرستہ السلام میں 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا  ، سندھ سرکار کے ترجمان مرتضیٰ وہاب افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے نوٹس پر تحفظات کا اظہار کردیا  اور کہا کہ ناکام حکومت بلاول بھٹو کی عوامی مہم سے خوفزدہ ہے ۔ جیالے رہنما نے کراچی سمیت سندھ میں گیس بحران پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا  ، پرویزمشرف سے متعلق عدالتی فیصلے پر مرتضیٰ وہابکا کہنا تھا عدالتی معاملات عدالتوں میں ہی حل ہونے چاہئیں۔