Thursday, May 9, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچانے کو تیار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچانے کو تیار
October 5, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز )شیخ رشید نے الیکشن کمیشن ، عبوری سیٹ اپ اور انتخابی ایکٹ پر حکومت کو ٹفٹائمدینے کی تیاری کر لی ۔شیخ رشید نے تجاویز نہ ماننے پر تحریک چلانے کی دھمکی بھی دے دی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ تجاویز نہ مانی گئیں تو وہ اور تحریک انصاف کے ارکان استعفے دے دیں گے ۔
شیخ رشید نے الیکشن کمیشن عبوری حکومت اور انتخابی ایکٹ کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کردیااورکہا کہ نوازشریف کی نااہلی کو اہلی میں بدلنے والا انتخابی ایکٹ قبول نہیں۔حکومت کوتینوں معاملات پر ان کی اور تحریک انصاف کی تجاویز کو ماننا ہوگا ۔ایسا نہ کیا گیا تو اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے ۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرضی کاچیئرمین لایا گیا یا نیب قوانین میں تبدیلی کی گئی تو خاموش نہیں بیٹھے گے ۔عوام کے پاس جاکر حکومت کی ساری کرتوتوں کا پردہ فاش کرینگے۔