Sunday, September 8, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپیکر ریفرنس کو عدلیہ پر حملہ قرار دیدیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپیکر ریفرنس کو عدلیہ پر حملہ قرار دیدیا
August 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپیکر ریفرنس کو عدلیہ پر حملہ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں ایک نااہل شخص حالات خراب کرارہا ہے۔ مکو جلد ٹھپ جائیگا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10اور ڈان لیکس رپورٹ کو عام کیا جائے۔ چوہدری نثار علی خان دلیربنیں۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نوازشریف کے ہاتھ کی گھڑی ہیں۔خواجہ سعد رفیق اور طلال چوہدری نوازشریف کو گڑھے کی طرف لے جارہے ہیں۔۔جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔اب سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین جب خواجہ حارث دیکھ سکتے ہیں تووہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔ہر شہری بھی دیکھنے کا حق رکھتا ہے۔۔پرویزرشیدنیوز لیکس معاملے میں ٹارزن بنے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے اگر شنوائی نہ ہوئی تو وہ عدالت جائینگے۔۔ آصف زرداری نے صحیح فیصلہ کیا ۔۔ وہ بہت تیز آدمی ہیں۔