Friday, April 26, 2024

عوامی خدشات نظر انداز ، قرنطینہ سنٹرز شہری آبادیوں میں بنائے جانے کا انکشاف

عوامی خدشات نظر انداز ، قرنطینہ سنٹرز شہری آبادیوں میں بنائے جانے کا انکشاف
March 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) عوامی خدشات نظر انداز  کرتے ہوئے قرنطینہ سنٹرز شہری آبادیوں میں بنائے جانے کا انکشاف ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نےایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر دیا۔ قرنطینہ سینٹر میں بیڈز لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایکسپو سینٹر میں ہزار کے قریب بیڈ لگائے جائیں گے۔ قرنطینہ سینٹر شہر کے وسط میں بننے کے باعث لاہوریئے اور خاص طور پر ایکسپو سینٹر کے اطراف کی آبادی خوف میں مبتلا نظر آتی ہے۔ مکین کہتے ہیں حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے۔ اس سینٹر کو کہیں مضافاتی علاقے میں منتقل کرے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایکسپو سینٹر میں بنے قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ادھر بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں قرنطینہ سنٹرز بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ راولپنڈی میں فاطمہ جناح یونیورسٹی، بارانی یونیورسٹی میں قرنطینہ سنٹر بن گئے۔