Sunday, May 19, 2024

عوامی تحریک کے کارکنوں کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج

عوامی تحریک کے کارکنوں کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج
September 22, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور سانحہ ماڈل کے متاثرین کے ورثا نے سول سیکرٹریٹ کے سامنےروڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا اور شہبازشریف اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 عوامی تحریک کے کارکنوں اور سانحہ ماڈل ٹاون کے ورثا رپورٹ کی کاپی لینے سیکرٹریٹ پہنچے۔ جہاں ورثا نے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدائے کی تصاویر پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب کا وزیرقانون لاقانونیت کامظہرہے۔ رانا ثنا اللہ کے دور میں سے زیادہ لاقانیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل کے شہدائے کو انصاف چاہیئے ہم انصاف کے لئے ہر سطح تک جائیں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہوم سیکر ٹری عدالتی حکم کے بعد اپ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ دینے کے پابند ہیں۔