Friday, April 26, 2024

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور
December 24, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے تمام مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کر لی۔
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمات کے معاملے میں اسلام آباد انتظامیہ نے کارروائی کے لئے تیاری پکڑ لی۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تمام مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔
عوامی تحریک کے سربراہ کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں جن میں 3 مقدمات انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کئے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طاہر القادری کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تو اپنی ضمانت کرا چکے ہیں تاہم ڈاکٹر طاہر القادری نے تاحال ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔