Friday, April 26, 2024

عوامی تحریک کی اے پی سی کی تاریخ تبدیل ، 28سے 30 دسمبر ہوگئی

عوامی تحریک کی اے پی سی کی تاریخ تبدیل ، 28سے 30 دسمبر ہوگئی
December 23, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان عوامی تحریک نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی ۔ آل پارٹیز کانفرنس پہلے 28 دسمبر کو طلب کی گئی تھی مگر اب 30 دسمبر کو ہو گئی ۔ پاکستان عوامی تحریک آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سوا تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے گی ۔
جے یو آئی ایس کے سر پرست اعلیٰ اجمل قادری نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ۔ اجمل قادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کے موقف کی حمایت کی ۔ دوسری جانب سمیع الحق نے بھی طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے اور مشاورت کیلئےپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 28 دسمبر کو اے پی سی طلب کی تھی، تاہم اب یہ اے پی سی30 دسمبر کو لاہور میں ہوگی ۔
مسلم لیگ نون واحد جماعت ہے جس کے سربراہ کو کل جماعتی کانفرنس میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو آج دعوت نامے بھجوائے جائیں گے ۔
دوسری جانب سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری خود بھی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی اے پی سی میں شرکت کیلئے مسلسل رابطے کر رہے ہیں ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے آصف زرداری، پی ٹی آئی کے عمران خان، شیخ رشید احمد، مصطفیٰ کمال، سردار عتیق ار دیگر رہنماان سے ملاقات کر چکے ہیں ۔