Thursday, March 28, 2024

عوامی تحریک کا وزیراعظم،وزیراعلیٰ کو خط،اعظم سلیمان کو عہدہ دینے پر تحفظات کااظہار

عوامی تحریک کا وزیراعظم،وزیراعلیٰ کو خط،اعظم سلیمان  کو عہدہ دینے پر تحفظات کااظہار
August 26, 2018
لاہور( 92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام خط لکھ دیا جس میں میجر (ر) اعظم سلیمان کو  اہم عہدہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ عوامی تحریر کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ  خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان  چیف سیکرٹری پنجاب کے امیدوار ہیں ، جب کہ اعظم سلیمان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت ہوم سیکرٹری پنجاب تھے۔ خط میں کہا گیا کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کا فیصلہ کرنے والی میٹنگ میں اعظم سلیمان شریک تھے ، اعظم سلیمان نے باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کرنے سے انکار کیا تھا ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کسی افسر کواہم عہدہ ملنے سے ٹرائل متاثرہوگا۔