Sunday, September 8, 2024

عوامی تحریک نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے پٹیشن دائر کر دی

عوامی تحریک نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے پٹیشن دائر کر دی
June 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں 14 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کر دی۔ درخواست عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق احمد چودھری نے دائر کی۔ اشتیاق احمد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے گوشواروں اور ٹیکس ریٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے اس لیے نااہل قرار دیا جائے۔ اشتیاق احمد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت وزیراعظم کی ریاست سے وفاداری مشکوک ہوگئی۔ اندرون و بیرون ملک اثاثہ جات چھپانا ریاست سے غداری ہے۔ عوامی تحریک نے پٹیشن کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی ایف آئی آر بھی منسلک کی۔ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ درخواست الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔