Thursday, March 28, 2024

عوام ہوشیار رہیں !!! عمران خان کے کزن کینیڈا سے آگئے: طلال چودھری، پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں: زبیر عمر

عوام ہوشیار رہیں !!! عمران خان کے کزن کینیڈا سے آگئے: طلال چودھری، پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں: زبیر عمر
June 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان کی طرف سے دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کزن واپس انہیں حوصلہ دینے آئے ہیں۔ مولانا کینیڈی کے آنے کے بعد عوام محتاط رہیں، دونوں کو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں۔ اس موقع پر زبیر عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں۔ ایک طرف کہا کہ زائد بیلٹ پیپر چھپوائے گئے، دوسری طرف کہا کہ ووٹ کم ڈلے۔ انکوائری کمیشن میں پیش ہونے کے بعد عمران خان نے جہاں دھاندلی کے الزامات لگائے وہیں طلال چودھری اور زبیر عمر نے تحریک انصاف کے قائد کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔