Thursday, April 18, 2024

عوام ہو جائیں تیار، گرمی اب مزید بڑھے گی

عوام ہو جائیں تیار، گرمی اب مزید بڑھے گی
May 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عوام ہو جائیں تیار کیونکہ گرمی اب مزید بڑھے گی، ملک کے میدانی علاقے پھر سے گرمی کی لپیٹ میں آگئے، آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔ بارشیں برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا، سورج آج پوری آب و تاب کے ساتھ نکلا، گرمی نے چرند پرند سبھی کو ہلکان کردیا۔ کراچی والوں پر گرمی کے ساتھ ہیٹ ویوز کا پھر خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوز الرٹ جاری کردیا، آئندہ ہفتے سورج شہر قائد پر خوب آگ برسائے گا۔ 17 سے 22 مئی کے دوران شہر میں لو چلنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کےدوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی معطل رہیں گی۔ شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔