Thursday, March 28, 2024

عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں ، بلاول بھٹو

عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے نکلے ہیں ، بلاول بھٹو
July 13, 2019
پنو عاقل ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی ، پنوں عاقل پہنچنے پر  چیئرمین پی پی پی کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی آج بھی عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے سلیکٹڈ کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے نکلےہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نےعوام سے خطاب میں کہا کہ عوام نے دیکھ لیا عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ،کٹھ پتلی حکومت نےدھوکے سے عوام دشمن بجٹ پاس کرایا، ضمنی انتخاب میں میر امیدوار تیار ہے ،  یہ لوگ ڈرے ہوئے ہیں اور بھاگ رہے ہیں کیوں کہ انہیں شکست ہو گی ۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  میں آپ کی لڑائی پارلیمنٹ میں لڑ رہا ہوں ، ایسی حکومتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھٹو چاہئے ہیں ۔ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے ، پچاس لاکھ گھر بنائیں گے لیکن کسی کو ایک بھی نوکری نہیں ملی ، یہ تو غریبوں کے سر سے چھت چھین رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں عام آدمی کے لیے مزدور کسان محنت کنشوں کے لیے مہنگائی کا طوفان ہے مہنگائی کی سونامی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے لیے جدوجہد کی ۔