Friday, March 29, 2024

عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وباء سے لڑیں گے ، شہباز شریف

عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وباء سے لڑیں گے ، شہباز شریف
April 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وباء سے لڑیں گے۔ شہباز شریف نے کہا تہیہ کیا ہوا ہے قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایک لاکھ حفاظتی کٹس  عوام میں تقسیم کی جائیں گی۔ احتیاط، نظم وضبط اور تعاون کے اصولوں پر عمل کرکے اس مشکل سے نجات ممکن ہے۔ مزدور اور کمزور طبقات بہت برے حالات میں ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا دراصل عوام کی خدمت ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔ ہمیں جب بھی ذمہ داری ملی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہر شعبے کو ترقی دی۔ تعلیم، صحت، صنعت، کاروبار، روزگار ، آمدو رفت میں آسانی کے لئے دن رات کام کیا۔ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط کریں۔ یہ قوم کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ احتیاط، نظم وضبط اور تعاون کے اصولوں پر عمل کرکے اس مشکل سے نجات ممکن ہے۔ شہباز شریف نے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے مزید حفاظتی لباس فراہم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا حالیہ حالات کا تقاضا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت یقینی بنائیں۔ اس وقت ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی زندگی قوم کی زندگی ہے۔ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔