Saturday, April 20, 2024

عوام کیلئے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار

عوام کیلئے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار
October 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)کورونا کی دوسری لہر آنے پر حکومت نے سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، عوام کیلئے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قراردے دیا ۔ تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر ، بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس سمیت ہر جگہ ماسک پہننا لازم ہوگا ۔

کراچی سمیت ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں کورونا وبا کا پھیلاؤ تیزہوگیا ، وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔شہریوں کے لیے گھروں سے نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

عوامی مقامات، اجتماعات، سرکاری اور نجی شعبہ کے دفاترمیں بھی فیس ماسک لازمی قراردیا گیا ہے ، این سی اوسی نے صوبوں کو بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریستورانوں میں فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا وبا کا 80 فیصد تیزپھیلاؤ ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں ہے  ، جن میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد، حیدرآباد، میرپور، گلگت، مظفرآباد شامل ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اس وقت ملک بھرمیں 4 ہزار 374 اسمارٹ لاک ڈاؤن چل رہے ہیں، ملک بھرمیں 30 ہزار610 افراد اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ہیں۔