Wednesday, May 8, 2024

عوام کیلئے خوشخبری، یکم اپریل سے پٹرول سستا ہونیکا امکان

عوام کیلئے خوشخبری، یکم اپریل سے پٹرول سستا ہونیکا امکان
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے خوشخبری، یکم اپریل سے پٹرول ڈیڑھ روپے اور ڈیزل اڑھائی روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

حکومت نے لیوی بڑھا دی تو  قیمتیں برقرار بھی رہ سکتی ہیں، اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔