Sunday, September 8, 2024

عوام کیلئے خوشخبری !!! پٹرول 6روپے 15پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 7روپے 50پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 7پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش

عوام کیلئے خوشخبری !!! پٹرول 6روپے 15پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 7روپے 50پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 7پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش
August 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عالمی مارکیٹ میں مندی کے بعدآئندہ ماہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی۔ او گرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ اوگرا کی سمری کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 50 پیسے تک فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 40 پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 7 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایت پر 31 اگست کو کیا جائے گا۔