Saturday, May 11, 2024

عوام کیلئے بری خبر، تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست

عوام کیلئے بری خبر، تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست
August 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ نیپرا کے مطابق درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4.40 روپے فی یونٹ رہی، جولائی میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3.54 روپے فی یونٹ تھی۔