Tuesday, April 16, 2024

عوام کی حفاظت کیلئے محافظوں نے اپنی عید قربان کر دی

عوام کی حفاظت کیلئے محافظوں نے اپنی عید قربان کر دی
June 5, 2019
پشاور ( 92 نیوز) ہر کوئی عید اپنے پیاروں کے ساتھ مناتا ہے اور دور دور سے لوگ اپنے آبائی گھروں کو جاتے ہیں لیکن عید سکیورٹی کے باعث پولیس اہلکار اپنی عید کی خوشیاں عوام کے تحفظ پر قربان کر دیتے ہیں۔ عید کے دن ہر کوئی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتا ہے ، ہریوں کی خوشی کے ان لمحات کو محفوظ بنانے کےلئے ڈیوٹی میں مصروف پولیس اہلکار اپنی عید کی خوشیاں دوسروں کے تحفظ پر قربان کردیتے ہیں۔ لوگ نئے کپڑے اور جوتے پہن کر نمازعید ادا کرنے جاتے ہیں اور پھر اپنے عزیزواقارب سے ملنے ملانے کا سلسلہ رہتا ہے، لیکن  پولیس اہلکار عید کی صبح ہوتے ہی وردی پہن کر چوک چوراہوں، گلی سڑکوں پرڈیوٹی دینے موجود ہوتے ہیں۔ پولیس اہلکار کہتے ہیں ان کا بھی دل کرتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ عید منائیں لیکن اپنوں کے ساتھ عید منانے کی خوشی سے کہیں زیادہ خوشی دوسروں کی خوشیوں کو محفوظ بنا کر ملتی ہے۔