Sunday, September 8, 2024

عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کی سیاست سے آگے سوچنا ہوگا : بلاول بھٹو

عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کی سیاست سے آگے سوچنا ہوگا : بلاول بھٹو
March 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین  پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے  ہیں کہ  عوام کی  تقدیر بدلنے کے لئے  ووٹ  کی سیاست سے آگے سوچنا ہو گا متحد ہوکر ہی دہشتگردی سے نمٹا جا  سکتا  ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ميں ایشین پارلیمنٹری پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پيپلز پارٹی کے چئيرمين بلاول بُھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایشین پارلیمانی پارٹیزکانفرنس کا پاکستان میں انعقاد خوش آئندہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ  مشکلات کا حل  ڈھونڈنے  کیلئے اتحاد ضروری ہے سیاسی جماعتیں متحد ہوکر ہی دہشتگردی سے نمٹ سکتی ہیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں گورنر خيبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ اور سنگین جرم ہے اسے روکنے کیلئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کيلئے دنيا کی تمام قوموں کو يکسوئی سے کام کرنا ہوگا۔