Saturday, April 20, 2024

عوام کو گمراہ کرنے کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ، فردوس عاشق اعوان ‏

عوام کو گمراہ کرنے کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ، فردوس عاشق اعوان ‏
July 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کا عوام کو گمراہ کرنے کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  آپ کا آدھا خاندان مفرور ہے ، آپ عوام کے اعصاب سے کھیلنا بند کریں ، مریم نواز عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ  اس وقت سرخرو ہوتے جب لوٹی ہوئی رقم  قوم کو لوٹا دیتے،انہیں عوام کا نہیں اپنا درد چین نہیں لینے دے رہا۔