Tuesday, May 21, 2024

عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا، ایل پی جی 15 روپے فی کلو مہنگی

عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا، ایل پی جی  15 روپے فی کلو مہنگی
December 31, 2020

لاہور (92 نیوز) سال کے آخری دن بھی حکومت نے عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا دے دیا، ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا۔

سال 2020ء آخری دن عوام کو مہنگائی کا شدید جھٹکا دے گیا، حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی قیمت 15 روپے فی کلو گرام بڑھادی گئی۔ ایک ہی جھٹکے سے گھریلو سلنڈر ایک سواسی روپے مہنگا ہوگیا۔

کمرشل سلنڈرکی قیمت میں چھ سو بانوے روپے اضافہ کردیا گیا۔ گھریلو سلنڈر پندرہ سوترپن کی جگہ سترہ سوتینتیس روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔