Tuesday, May 21, 2024

عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے بچ نہیں سکتے، چیئرمین نیب

عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے بچ نہیں سکتے، چیئرمین نیب
October 23, 2019
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے بچ نہیں سکتے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں کراچی میں جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی نیب کراچی فاروق اعوان نے چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔ ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ نیب کراچی نے ڈاکٹر عاصم حسین شرجیل میمن، آغا سراج درانی اور کامران مائیکل کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کئے ہیں۔ گزشتہ سال نیب کراچی کو 9 ہزار 887 شکایات موصول ہوئیں، 240 میں 208 شکایات پر نیب نے انکوائری شروع کر دی ہے۔ کرپشن کے 65 ریفرنس احتساب عدالت کو بھیجے گئے ہیں۔ مزید 28 ریفرنس احتساب عدالت کو بھیجنے کے لئے چیئرمین نیب کی منظوری کا انتظار ہے۔ کرپشن کیسز میں 159 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ "احستاب سب کے لئے" کی پالیسی جاری رہے گی، بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لئے میگا بدعنوانی کے مقدمات  کےمکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا ہم نے ڈھیل دی ، ڈیل نہیں کریں گے۔ عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے بچ نہیں سکتے۔ وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا ۔ صرف سندھ میں چار ماہ میں چار ارب کی ریکوری کی۔