Saturday, May 11, 2024

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ‏ہیں، شہزاد ‏اکبر

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ‏ہیں، شہزاد ‏اکبر
April 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ‏اکبر نے کہا ہے کہ ریاست ایک ایک کے گھر جاکر سہولیات فراہم نہیں ‏کرسکتی۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ‏ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کورونا وائرس کی وجہ سے ‏مشکلات کا شکار غریب عوام میں مفت راشن کی تقسیم کا عمل شروع ‏کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ‏احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی ‏ہے کہ کورونا کو بھی کنٹرول کیا جائے اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی ‏متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ کنسٹرکشن اور اس سے منسلک دیگر ‏انڈسریز کو بتدریج کھولنے کیلئے ایس او پیز بنا رہےہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ امپورٹرز سمیت ہوٹل انڈسٹری کی مشکلات کو ‏کم کرنے کیلئے بھی حکومت غور کر رہی ہے۔ تاجر برادری کو کرایوں ‏اور یوٹیلیٹی بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل محمد ذوالفقار خان اور ڈپٹی کمیشنر ‏اسلام آباد حمزہ شفقات بھی تقریب میں موجود تھے۔