Friday, March 29, 2024

عوام کو روٹی کے لالے پڑے ہیں، پرویز الہٰی کا مہنگائی پر ردعمل

عوام کو روٹی کے لالے پڑے ہیں، پرویز الہٰی کا مہنگائی پر ردعمل
December 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسبملی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ حکومت کو بتا دیا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ کہتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے پولیٹیکل کوآرڈنیٹرا سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

چودھری پرویرالہٰی بولے مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، حکومت جان لے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہر قسم کی پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

اسپیکر نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون وائرس کے مزید کیسزکے بعد فوری طور پر صوبوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں گی۔

ضلعی صدر راولپنڈی زبیر احمد خان نے چودھری پرویز الہٰی کو راولپنڈی میں نئے پارٹی سیکرٹریٹ کے افتتاح کی دعوت دی۔

اُنہوں نے راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی۔