Sunday, May 12, 2024

عوام کو اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، فردوس عاشق

عوام کو اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، فردوس عاشق
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت ہے۔

مزید لکھا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔