Friday, May 10, 2024

عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ، ن لیگ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ، ن لیگ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
December 7, 2020

لاہور(92 نیوز)عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں لاہور میں ن لیگ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور  کے تھانہ شیرا کوٹ میں پولیس کی مدعیت میں  ایاز صادق ، جاوید لطیف ، سعد رفیق ، مہر اشتیاق ، رانا مشہود اور عطا تارڑ کو نامزد کیا گیا۔

کنونشن اور ریلیاں نکالنے پر فیصل آباد ، راولپنڈی ، خوشاب میں بھی مقدمات درج کئے گئے ۔ راولپنڈی میں پی ڈی ایم کے 11 افراد نامزد کئے گئے ۔