Monday, September 16, 2024

عوام کو آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے : آصف علی زرداری

عوام کو آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے : آصف علی زرداری
May 3, 2017
بدین (92نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کو اب جانا ہو گا کیونکہ اب تو ججوں نے بھی کہہ دیا ہے میاں صاحب کو غریبوں کا کوئی خیال نہیں شیر کاغذی ہو گا تو بلا دیسی ہو گا ۔عوام کو آج بھی روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بدین میں میدان سجایا جہاں سابق صدر آصف زرداری نے جیالوں سے پرجوش خطاب کیا اور وزیراعظم میاں نواشریف کو آڑے ہاتھوں لیا بولے کہ وزیراعظم کو انسانوں سے نفرت ہے۔ آصف زرداری نے ایک تیر سے دو شکار کئے شیر کو کاغذی اور بلے کو دیسی قرار دے دیا۔ آصف زرداری نے میاں نواز شریف کے جانے کی بات بھی کی اور کہا کہ اب ججوں نے بھی کہہ دیا کہ میاں صاحب آپ کو جانا ہو گا۔ سابق صدر نے یہیں بات ختم نہیں کی بلکہ پھر سے سینیٹ میں کامیابی کا دعویٰ تو کیا ہی تاہم پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ۔ آصف زرداری بولے کہ میاں صاحب سندھ سے نکلنے والی گیس سندھ کو ہی نہیں دینا چاہتے جبکہ عوام کو آج بھی روٹی ،کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے ۔