Friday, May 17, 2024

عوام کو 8ارب روپے کا چونا لگانے والے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کی پیسے قسط وار ادا کرنے کی یقین دہانی

عوام کو 8ارب روپے کا چونا لگانے والے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کی پیسے قسط وار ادا کرنے کی یقین دہانی
July 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) 8ارب روپے کے مضاربہ سکینڈل کے متاثرین کو ادائیگیوں کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت مرکزی ملزم مفتی احسان نے متاثرین کو 8 ارب روپے کی قسط وار ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی۔ اس موقع پر مفتی احسان نے 6 اقساط میں 8 ارب روپے واپس کرنے کی تفصیل جمع کرائی۔ مفتی احسان کے وکیل نے کہا کہ پہلے 10 کروڑ اور پھر 2، 2 ارب روپے اقساط میں جمع کرائیں گے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ پہلے 10 کروڑ روپے جمع کرائیں پھر عبوری ضمانت ملے گی۔ عدالت نے مفتی احسان کو 10 کروڑ روپے فوری جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ نیب نے مفتی احسان کو مضاربت کے نام پر شہریوں سے 8 ارب روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔