Tuesday, April 23, 2024

عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں،کرپشن ختم کئے بغیرترقی ممکن نہیں ،وزیر خزانہ

عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں،کرپشن ختم کئے بغیرترقی ممکن نہیں ،وزیر خزانہ
December 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ  عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں ، کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ،  گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا ، ہم نے  پہلے سو دن میں تمام مشکل فیصلے کردیئے ، فیصلے دل سے نہیں دماغ سے کرنے ہوتے ہیں ۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا معاشرے میں انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں ، عوام افراط زر یا خزانے کا نہیں پوچھتے ، صرف ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ  چوروں کو کب جیل میں ڈالیں گے ۔ وزیر خزانہ نے بتایا جس طرح انصاف کا نظام حکومت کے ہاتھ میں نہیں اسی طرح روپے کی قدر میں تبدیلی کا نظام بھی ایک خود مختار ادارے کے پاس ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  عوام کی فلاح کیلئے کام کرنیوالوں کی قدر کرتا ہوں ، کونسا افسر کس کے قریب ہے مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں ۔ ماضی کی حکومتوں کے غیر آئینی اختیارات نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ۔