Thursday, May 9, 2024

عوام کرپشن ، بدعنوانی اور مافیاز سے تنگ ہیں ، شاہ محمود قریشی

عوام کرپشن ، بدعنوانی اور مافیاز سے تنگ ہیں ، شاہ محمود قریشی
June 6, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے عوام کرپشن ، بدعنوانی اور مافیاز سے تنگ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرپٹ عناصر کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کام کر رہے ہیں۔ 2023 میں بھی پاکستان تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرے گی۔ عمران خان نے ہمیشہ اپنی جدوجہد اس کرپٹ زدہ نظام کے خلاف جاری رکھی ۔ ایک وقت تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ لینے کے لیے کوئی تیار نہ تھا لیکن عمران خان نے اپنی جدوجہد جاری رکھی اور 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ لینے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جب پیپلز پارٹی چھوڑی تو آصف زرداری نے پیغام بھجوایا جو پیپلز پارٹی چھوڑتا ہے وہ زیرو ہو جاتا ہے لیکن عمران کا کھلاڑی بنا اور اللہ تعالی نے عزت دی ۔ 36 سال سے سیاست کی اور اپنا دامن صاف رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ملک سے ٹو پارٹی سسٹم کو توڑا ۔ ملک کے روشن مستقبل کے لئے عمران خان سب کچھ داؤ پر لگا سکتے ہیں لیکن این آر او نہیں دیا جائے گا ۔ گزشتہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔