Friday, April 26, 2024

عوام کا غیرذمہ داری کا مظاہرہ،گورنر ہاؤس لاہور کوکچراکنڈی بنادیا

عوام کا غیرذمہ داری کا مظاہرہ،گورنر ہاؤس لاہور کوکچراکنڈی بنادیا
September 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سرکاری عمارات کو عام شہریوں کے لیے کھولنا ایک احسن قدم  ضرور ہے لیکن اس ضمن میں عوام  کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا ۔ حال ہی میں عوام کے لیے کھلنے والے گورنر ہاؤس میں جابجا گندگی کے ڈھیر  عوام کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ حکومت نے  گورنر ہاؤس پنجاب  عوامی مقام بنانے کا اپنا وعدہ تو پورا کیا لیکن عوام نے اس اقدام کو اپنی روایتی غیر زمہ داری کی نظر کردیا  ۔ اتوار کے روز تقریبا25 ہزار افراد نے گورنر ہاؤس کا وزٹ کیا اوراپنی چھٹی کے لطف کو دوبالا کیا ۔ لیکن عوام کی جانب سے  غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیس گیا جس نے گورنر ہاؤس جیسی تاریخی اور قدیم عمارت کی خوبصورتی کو گرہن لگا ۔ وزٹ کے لیے آنے والے شہری اپنے ساتھ لائے جانے والی کھانے پینے کی اشیاء،بوتلیں اور لفافے جابجا باغ میں پھینکتے رہے ۔ بچوں نے بھی اپنے کھیل کود سے باغیچے کو خراب کردیا  اور تو اور لوگوں نے لان میں پڑی میز کو بھی نہ بخشا اور شیشہ بھی توڑ ڈالا ۔ لوگوں کی اس غیر ذمہ داری کے باعث دن بھر کوے بھی گندگی کے ڈھیر پر منڈلاتے رہے۔