Thursday, March 28, 2024

عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ گیا، تعلیم کا پیسہ محلات پر خرچ کیا گیا، عمران خان

عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ گیا، تعلیم کا پیسہ محلات پر خرچ کیا گیا، عمران خان
April 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے ، تعلیم پر خرچ ہونے والا پیسہ محلوں پر خرچ کیا گیا ۔ عمران خان کا 29اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاہور کا دورہ جاری ہے ، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکمران پیسہ چوری کرکے باہرلےجاتےہیں اس لئے ملک ترقی نہیں کرتا ، کسی نےنہیں سوچا غریب اپنا علاج کیسے کرائےگا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کپتان کامزید کہنا تھا  کہ ہمارے ملک کی اصل طاقت عوام ہیں ۔ اس موقع پر ق لیگ کے دو رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔