Sunday, September 8, 2024

عوام کا اربوں روپے پاپا اور پپو نے مل کر کھائے: فواد چوہدری

عوام کا اربوں روپے پاپا اور پپو نے مل کر کھائے: فواد چوہدری
September 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے اربوں روپے پاپا اور پپو نے مل کر کھائے ہیں۔ فوج اور عدلیہ کےخلاف مہم پر وزیر داخلہ کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ پاپا،پپو اور پیسہ لندن میں ہے۔ شریف خاندان کے نئے منشی نے احتساب عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس لندن کا ایڈریس نہیں۔ یہ غیر سنجیدہ بات ہے۔ جھوٹ بولنے پر آصف کرمانی کو گرفتار کرنا چاہئے تھا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔

فواد چوہدری نے فوج اور عدلیہ کےخلاف مہم کی مذمت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر داخلہ کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے تو اس کے پاس توہین عدالت کا اختیار نہیں۔ عائشہ گلالئی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے سارے ٹی وی چینلزپر کہا کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ چکی ہیں۔