Friday, May 17, 2024

عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے نالاں

عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے نالاں
August 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ جس پر عوام نالاں ہیں، کہتے ہیں، عید سے قبل پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے عید کا مزہ پھیکا کردیا۔ حکومت نے عید پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عید کا مزہ خراب کردیا۔ یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے فی لٹر بڑھا دی۔ پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 65روپے29پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب اوگرا کی جانب سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے 48 پیسے اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔