Monday, September 16, 2024

عوام پر گولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے: عمران خان

عوام پر گولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے: عمران خان
February 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام پرگولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے مشرف کی آمریت میں اتنا ظلم  نہیں ہوا جتنا نوازشریف کے دور میں  ہو رہاہے وزیر کا گھر بچانے کے لئے اورنج ٹرین کو کچی آبادی سے گزارا جا رہا ہےکپتان  نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف چھ  فروری کو ملک گیر  احتجاج  کا اعلان بھی کیا ۔ تفصیلات کےمطابق بنی  گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان  نے پی  آئی اے ملازمین کی ہڑتال کا دفاع  کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج عوام کا  حق ہے لیکن   ڈکٹیٹر کی گود  میں  پلنے والوں کو اس کی  اہمیت کا کیا  پتہ۔ حکمرانوں نے  نہتے لوگوں پر  گولیاں  چلوا کر آمریت  کی یاد  تازہ کردی ، کپتا ن  نے اس موقع پر  نجکاری کے خلاف احتجاج  کرنے کا بھی اعلان  کیا عمران خان نے  اورنج لائن ٹرین منصوبے پر  بھی  حکمرانوں کو  آڑے  ہاتھوں  لیا  اور کہا  منصوبہ دو سو ارب روپے کے قرض سے لگایا جا رہا ہے،،وزیر کا گھر بچانے کے لیے اورنج ٹرین کو کچی آبادی سے گزارا جا رہا ہے حکومت نے عوام دشمن پالیسی سے ٹیکسوں کی بارش کردی ۔ تحریک انصاف کے سربراہ  نے کہا کہ  ڈیزل  مہنگا  ہونے سے مہنگائی بڑھتی ہے حکومت  نے  ڈیزل پر   98 فیصد  ٹیکس  لگایا ہوا ہے  قیمت اڑتیس  روپے   کر دی  جائے  تو   مہنگائی میں   نمایاں کمی  آ سکتی ہے۔