Thursday, April 25, 2024

عوام پر پٹرول بم گرانے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، مریم نواز

عوام پر پٹرول بم گرانے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، مریم نواز
July 15, 2021

پلندری (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کہتی ہیں، عوام پر پٹرول بم گرانے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پلندری آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، چیزیں مہنگی ہونے سب کو فرق پڑتا ہے لیکن عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، عمران خان تو سائیکل پر آفس جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، جب آیا ہے عمران تو، بکے گا سارا پاکستان، عمران خان کا یوم حساب قریب ہے، آزاد کشمیر کے عوام تم سے حساب لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا، کشمیر کا خون میری رگوں میں دوڑتا ہے، میں بہادر باپ اور بہادر ماں کی بیٹی ہوں اور بہادر کشمیریوں کی بہن ہوں۔ نواز شریف کو آپ کیلئے کھڑے ہونے پر سزائیں دی گئیں۔

اُنہوں نے کہا، مودی کی جھولی میں  کشمیر کس نے ڈالا؟، ورڈ کپ اٹھانے والا بتائے ورلڈ کپ سے کیا نکلا؟، صرف 2 منٹ کی خاموشی نکلی، شیروں کا لیڈر بھی شیر ہونا چاہیئے۔

مقبوضہ کشمیر کا سودا عمران خان صاحب کی مرضی سے ہوا ہے، مسلم لیگ ن اب مزاحمت کرنا سیکھ گئی ہے، خلق میں ہاتھ ڈال کر اپنا حق نکالنا جانتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے نوازشریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ آج بھی عمران خان کی صبح اور شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے۔ لوگوں سے روزگار چھیننے کے بعد منصوبوں کو گروی رکھا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا عوام نے کشمیر کے طول وعرض میں نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا۔ کشمیر کے چپے چپے پر نوازشریف کے نام لیوا موجود ہیں۔ نوازشریف لندن میں بیٹھا ہے لیکن یہ ایک پیج پر بیٹھے ہیں۔ لندن میں بیٹھ کر بھی نوازشریف ہر الیکشن میں ان کو گھر میں گھس کر مارتا ہے۔