Wednesday, April 24, 2024

عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، نااہلی کی قیمت پورا ملک چکا رہا ہے ، بلاول بھٹو

عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، نااہلی کی قیمت پورا ملک چکا رہا ہے ، بلاول بھٹو
August 22, 2019
 اسکردو (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ نااہلی کی قیمت پورا ملک چکا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اسکردو میں میدان سجایا، بلاول بھٹو نے جیالوں کا لہو گرمایا اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا سلیکٹیڈ نے ملک کی خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ ملک کا غریب پریشان ہے ۔ غریب 2 وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا۔ وعدے کرنےآسان نبھانے مشکل ہیں۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ ملک میں یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے۔ سیاسی مخالفین کی عورتیں بھی نشانے پر ہیں۔ مریم نواز کو 70سالہ والد کے سامنے گرفتار کیا جاتا ہے۔ فریال تالپور کو عید کے روز گرفتار کیا جاتا ہے۔ ظلم کرنیوالوں کو حساب دینا ہو گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بولے نااہلی کے طوفان کی قیمت پورا ملک ادا کر رہا ہے۔ ڈالر 100 سے بڑھا کر 160روپے کر دیا گیا۔ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔