Sunday, May 12, 2024

عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے ریلیف فراہمی کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں، وزیراعظم

عوام پر مزید ٹیکس لگانے کے بجائے ریلیف فراہمی کیلئے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں، وزیراعظم
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے۔ آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں۔ معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اہم معاملات پر تجاویز پیش کرنے والی اس کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے آؤٹ آف باکس سلوشن تجویز کیے جائیں تاکہ ان سےجہاں عوام کو ریلیف میسر آئے وہاں معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش رہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔