Thursday, March 28, 2024

عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، پی پی کی بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی ، ‏فردوس عاشق

عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا، پی پی کی بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی ، ‏فردوس عاشق
April 21, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی  کے رہنما مولا بخش چانڈیو  کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چانڈیو صاحب ملک کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی تھی ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو یہ سندھ سے بھی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے پیپلزپارٹی اب بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ہے ،چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے۔

ان کا کہنا تھ اکہ سابق حکومت کی جانب سے دیے گئے چیک باؤنس ہوئے ہیں ، سابق حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لیے قرضے لیے ،عوام کو مہنگائی سے نکالنے کے لیے وزرا کو ٹارگٹ دیئے جا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ  وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں معاشی مسائل کا حل نکلے گا، پنجاب اور وفاق کے منصوبے عوام کی دہلیز پر آئیں گے۔