Thursday, May 9, 2024

عوام نے میرا ساتھ دیا، نیب کو مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا، مریم نواز

عوام نے میرا ساتھ دیا، نیب کو مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا، مریم نواز
March 25, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے عوام نے میرا ساتھ دیا، جس کی وجہ سے نیب کو مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا، اگر پیشی کورونا کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا؟۔ عوام اس کھیل کو سمجھ چکے، انتقام کا دور گزر چکا، اب آسان شکار نہیں بنوں گی۔ جتنا ظلم کرنا تھا کر لیا، اب ظلم مٹنے کا وقت آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ، نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، اس کے پیچھے عمران خان ہے، نیب کو قوم اب پہچان چکی ہے۔ حکمرانوں سے کرپشن کا حساب ضرور لیں گے۔ کہا کہ نیب کا تھریٹ مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر استعمال نہ کیا جائے، ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں حکومت کو دھاندلی کرنی پڑی پریزائڈنگ آفیسر اُٹھا کر بھاگنا پڑا، جہاں عوام کے ووٹ کی بات آئے گی وہاں سلیکٹر بھاگے گا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ڈسکہ انہوں نے میدان جنگ بنائے رکھا، یہ تھیلے اٹھا کر بھاگے۔

مریم نواز بولیں کہ، آخری دفعہ پیشی پر بھی نیب نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا، گاڑی پر پتھر مارے، پھر بھی میں نیب کے دروازے پر کھڑی رہی۔  انہوں نے نیب کے اندر سے میسج بھیجے کے آپ جائیں پھر کبھی بلائیں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ، بلاول بھٹو سے اچھا تعلق ہے، سیاست میں اتا چڑہاؤ آتا رہتا ہے۔ بہت جلد پی ڈی ایم کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں حکومت مخالف تحریک کا لائے عمل طے کریں گے۔