Tuesday, May 21, 2024

عوام نے ساتھ دیا تو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ چھین لیں گے ، بلاول بھٹو

عوام نے ساتھ دیا تو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ چھین لیں گے ، بلاول بھٹو
September 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام نے ساتھ دیا تووفاق سے این ایف سی ایوارڈ چھین لیں گے۔ جیالوں کے قائد بلاول بھٹو نے ایم کیوایم کے گڑھ ضلعی وسطی کا دبنگ دورہ کیا اور بارشوں کے بعد ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کے اے ڈی چورنگی پہنچے تو کارکنان سے خطاب میں کہنے لگے اب کراچی کو جیالے چلائیں گے۔ تشدد کی سیاست کرنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے وفاق کے زیر انتظام جاری منصوبوں کو سڑک پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ قرار دیا۔ بولے نالوں کو صاف کرینگے، کسی کے گھر نہیں گرائے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سرجانی، نیو کراچی، ناگن چورنگی اور شفیق موڑ کے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔