Friday, March 29, 2024

عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کر دیا : رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز

عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جھوٹ کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کر دیا : رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز
December 13, 2015
لودھراں(92نیوز)رکن  قومی اسمبلی حمزہ  شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کومسترد کیا دو ہزار سترہ کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے جن کو ہمیشہ  کےلئے بوتل میں بند کردیں گے۔ تفصیلات کےمطابق این اے ایک سو چون ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ نون نے لودھراں میں سیاسی  قوت کا مظاہرہ کیا جلسے  کے شرکا سے خطاب میں حمزہ  شہباز شریف نے  عمران خان کو کڑی  تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دھرنے والوں نے  ایک سو چھبیس دن تک قوم کو  یرغمال  بنائے  رکھا عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیا۔ جلسے سے لیگی امیدوار صدیق خان بلوچ  اور رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو  نے بھی خطاب کیا، ادھر بہاولپور میں ایک  تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے  حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت   توانائی  بحران ختم  کرنے کے لئے  پرعزم ہے ،،دو ہزار سترہ  کے آخر تک لوڈشیڈنگ کے جن کو ہمیشہ کیلئے بوتل میں بند کردیا  جائے  گا۔