Thursday, March 28, 2024

عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، فواد چودھری

عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، فواد چودھری
October 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے  بیان میں  وفاق کے تحت 400 سرکاری ادارے ختم کرنے کا اشارہ دیدیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1184085860972744704 ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی جا رہی ہے، ہم کسی کو نوکری نہیں دے سکتے۔ نوکریاں دیں گے تو ملکی معیشت بیٹھ جائے گی۔ نوکریوں سے متعلق بیان پر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔ کہا تھا نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے۔ حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے  جہاں نوکریاں ہوں۔ یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔