Tuesday, April 23, 2024

عوام لاک ڈاؤن کے دوران ورزش کریں ، ریسلر انعام بٹ کا پیغام ‏

عوام لاک ڈاؤن کے دوران ورزش کریں ، ریسلر انعام بٹ کا پیغام ‏
March 25, 2020

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) قومی ریسلر انعام بٹ نے کورونا وائرس کے باعث عوام کیلئے پیغام میں کہا کہ  شہری لاک ڈاؤن کے دوران ورزش کریں ۔

قومی ریسلر نےاپنے پیغام میں کہا کہ ورزش سے قوت مدافعت بڑھ جائے گی توکورونا کے ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے ، مووی وغیرہ دکھنے کی بجائے صحت پر توجہ دی جائے ۔