Monday, May 13, 2024

عوام لائنیں لگاکر آٹا لے رہے ہیں ،حکمران بلیم گیم کھیل رہے ہیں ،مصطفی کمال

عوام لائنیں لگاکر آٹا لے رہے ہیں ،حکمران بلیم گیم کھیل رہے ہیں ،مصطفی کمال
January 22, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ عوام لائنیں لگا کر آٹا لے رہے ہیں جب کہ حکمران آپس میں بلیم گیم کھیلنے میں مصروف ہیں ، لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے بیانات دیے جاتے ہیں اور اندر سے مل کر کرپشن کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کی بھی ہر بات میں جھوٹ اور یو ٹرن ہے ، وہ بتائیں کہ کراچی کے عوام کے لئے کیا  کام کیا ہے ۔ کراچی میں  گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ  سستے داموں گندم بیچ دی گئی اور آج  مہنگے داموں خریدی جا رہی ہے ، پاکستان اس وقت برے دور سے گزر رہا ہے  ملک کو اس نہج پر نہلے کر جائیں کہ کل کوئی اور سنبھالنے کو تیار ہی نہ ہو ، پی ایس پی کا مقابلہ کراچی میں کسی جماعت سے نہیں ۔ ہم ملک گیر جماعت ہیں پورے ملک میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ وفاق تعاون نہیں کر رہا ،  اخبارات میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں  خبریں چھپ رہی ہیں ،  کتوں کے کاٹنے کے 75 واقعات روزانہ ہوتے ہیں۔