Thursday, April 25, 2024

عوام قانون نافذ کرنیوالوں پر اعتماد کریں، سانحہ صفورا سے متعلق کچھ شواہد ملے ہیں: شرجیل میمن

عوام قانون نافذ کرنیوالوں پر اعتماد کریں، سانحہ صفورا سے متعلق کچھ شواہد ملے ہیں: شرجیل میمن
May 17, 2015
کراچی (92نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام قانون نافذ کرنےوالے اداروں پراعتمادکریں، سانحہ صفورا سے متعلق کچھ شواہد ملے ہیں، سانحہ صفورا قومی سانحہ ہے، کراچی میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کراچی میں تربیت یافتہ پولیس افسروں کو تعینات کیا گیا، حالات بہتر ہوئے تو حکومتی رٹ کو چیلنج کیا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کارروائی کرتی ہے، پولیس میں اچھے افسران بھی موجود ہیں۔ ماضی میں پولیس کو صرف چور، ڈاکووں کے خلاف لڑنا سکھایا گیا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔